اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج 25سے 30مئی 2025کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔