• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال، بچوں کیساتھ مدرسے میں جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان بری

چکوال(آئی این پی )چکوال میں بچوں کے ساتھ مدرسے میں جنسی زیادتی کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان بری ہوگئے۔چکوال کے ایک مذہبی رہنما نے چند ماہ قبل متاثرہ بچوں کے لواحقین اور ملزمان کے درمیان راضی نامہ کروا دیا تھا۔17 نومبر 2023 کو چکوال کے ایک مدرسہ جامعتہ المصطفی میں زیرِ تعلیم پندرہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام مدرسے کے دو اساتذہ محمد انیس اور محمد ذیشان پر لگا تھا۔ اس وقت کے ڈسرکٹ پولیس آفیسر ریٹائرڈ کیپٹین واحد محمود کو ایک بچے کے والد نے کھلی کچہری میں اس معاملے کے متعلق بتایا تھا۔ ڈی پی او واحد محمود اسی وقت خود مدرسے پہنچے اور بچوں سے ملے۔
اہم خبریں سے مزید