• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں اسکول بس حملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)خضدار میں سکول بس حملے میں زخمی مزید دو طالبات دم توڑ گئیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی اسکول بس پر فائرنگ سے شہید طلباء و طالبات کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی اسکول بس پر سفاکانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 سالہ شیما ابراہیم اور 15 سالہ مسکان، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی تھیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ شہید ہونے والے طلباء حیدر اور ملائکہ دیگر شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر، آٹھویں جماعت کی سحر سلیم اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید