• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں آنے والی امداد ضرورت کے ایک فیصد سے بھی کم ہے، حماس

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی میں آنے والی انسانی امداد آبادی کی بنیادی ضرورت کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔حماس کے زیر انتظام غزہ حکومت میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 84 دنوں کی ناکہ بندی اور مکمل بندش کے دوران غزہ پٹی میں آبادی کی ضرورت کے مطابق امدادی سامان اور ایندھن سے لدے کم از کم 46 ہزار200 ٹرکوں کو داخل ہونا چاہیے تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں قابض قوت (اسرائیل) ایک گمراہ کن بیانیہ پھیلارہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امدادی سامان کو داخلے کی اجازت دے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید