• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم جسمم کے لیڈر شفیع برفت نے مورو بائی پاس احتجاج کی کال دی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شفیع برفت اگر اپنی قوم کے ساتھ مخلص ہے تو وہ پاکستان آئے، ملک کے نوجوانوں کو غلط راہ پر لگانے کو حکومت کسی بھی صورت براشت نہیں کرے گی، حکومت انتشار، تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گذشتہ چند روز سے پاکستان کے خلاف سازشوں کے نتیجے میں پراکسیز کو متحرک کیا گیا، کالعدم تنظیم جسمم کے لیڈر شفیع برفت نے مورو بائی پاس احتجاج کی کال دی، شفیع برفت لمبے عرصے سے پاکستان سے باہر ہیں، سندھ میں ٹرین کے پٹڑیوں کو نقصان پہنچانے سے لے کر ہمارے دوست ممالک کے مہمانوں کو نشانہ بنانے تک انہوں نے متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے، پولیس نے پوری کوشش کی یہ احتجاج پرامن طریقے سے ختم ہو جائے ، پولیس اہلکاروں کے پاس کوئی آتشیں اسلحہ بھی نہیں تھے، صرف ڈنڈے تھے، احتجاج میں نقاب پوش ڈنڈا بردار بھی شامل تھے، ان شر پسندوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار اور دو مظاہرین زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کیا گیا، احتجاج کے دوران کچھ ایسے لوگ بھی تھے جن کے پاس دھماکہ خیز مواد پیٹھ پر لٹکتے ہوئے بستوں میں موجود تھا، اس مواد سے انہوں نے آئل ٹینکر کو آگ لگائی اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو بھی نذر آتش کیا، وہ ایسا آتشکیر مادہ تھا، جس سے گھر کے دیواروں کو بھی آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی وڈیوز بھی موجود ہیں جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ چلو چلو لنجار ہاؤس چلو، ایسے لوگ بھی موجود تھے جو سندھی یا سرائیکی میں نہیں کسی اور زبان میں بات کر رہے تھے، مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ تھا جس سے لگ رہا تھا کہ وہ غیر ملکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید