• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال بن ثاقب معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ،تنویر ہاشمی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کواپنامعاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کر پٹو مقرر کردیا ہے ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے بلا بن ثاقب کی بطور وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کر پٹو تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔بطور معاون خصوصی وہ ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری فریم ورک وضع کریں گے۔بٹ کون مائننگ کی لانچنگ کیلئے اقدامات لیں گے۔گورننس۔ فنا نس اور لینڈ ریکارڈ میں بلاک چین کو مربوط بنا نے کی نگرانی کریں گے۔روچوئل ایسٹ سروس پروائیڈرز کی لائسنسنگ کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔اوسٹر کے تحفظ اور پاکستان میں ویب تھری ایکو سسٹم کی گروتھ کیلئے کام کریں گے۔اس تاریخی فیصلے سے پاکستان دنیا کے ان چند سات سے 9ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے لیے مخصوص اعلیٰ عہدیدار کا تقرر کیا ہے، ان میں امریکا، ایل سلواڈور اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید