اسلام آباد (طاہر خلیل ) سرکاری ذرائع کے مطابق تقریبا 13ہزار افغان باشندوں کو جعلی پاسپورٹ کا اجرا کیا گیا ہے جس میں کم از کم 60سرکاری اہلکاروں کے نام سامنے آئے ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریبا 13 ہزار پاکستانی پاسپورٹ سعودی حکومت نے باکسز میں ڈال کر بھیجے، یہ وہ پاسپورٹ ہیں جو افغان باشندوں نے سعودی عرب میں سرنڈر کیے یا ان سے برآمد ہوئے۔ ذرائع نے کہا تاحال یہ اعداد و شمار صرف سعودی عرب یعنی ایک ملک سے ہیں، یہ اعداد دیگر ملکوں سے انفارمیشن آنا ابھی باقی ہیں۔