• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیاست ضرور کرے قوم کو تقسیم نہ کرے، طارق فضل

 کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہاہےکہ پی ٹی آئی سیاست ضرور کرے قوم کو تقسیم نہ کرے، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا کہ بھارت کے حملے میں مریم نواز کی خاموشی اور بیانات شہداء کی توہین ہے ،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی جنگ عروج پر ہے۔ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا کہ پہلی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ دنیا کے سامنے مودی دہشت گرد ہے یہ بات دلائل سے واضح کی جائے اور کشمیر و آبی جارحیت کو سفارتی ترجیح بنانے پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید