• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ہارورڈ سے 3 ارب ڈالر واپس لیکر ٹریڈ اسکولوں کو دینے پر غور

واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کے وفاقی گرانٹس واپس لے کر امریکہ بھر کے ٹریڈ اسکولوں کو دینے پر غور کر رہے ہیں۔یہ رقم زیادہ تر بایومیڈیکل تحقیق کے لیے دی جاتی ہے، جو عموماً ٹریڈ اسکولوں میں نہیں ہوتی۔ یونیورسٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ امریکی صدر کی انتظامیہ نے حال ہی میں ہارورڈ کو غیر ملکی طلبہ کے داخلے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں ہارورڈ کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کے گرانٹس منجمد کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید