• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ سیکر ٹیریٹ گروپ کے 47 افسروں کو ترقی مل گئی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹیریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے گیارہ افسروں کو گریڈ اکیس اور گریڈ19کے 36افسروں کو گریڈ20میں ترقی دینے کے نوٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔سیکرٹیریٹ گروپ کے ا ن47افسروں کو ترقی دینے کی سفارش سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی جس کا اجلاس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ان افسروں کی ترقی اور نئی تعیناتی کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جا ری کئے گئے ،ترقی پانے ولوں میں اعجاز احمد مہیسر کو گریڈ اکیس میں ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت ،عرفان امان یوسفزئی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن۔محمد سعید اشر ف صدیقی کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن۔ غلام فاروق سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ۔سلمان قیوم خان کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔محمد اعجاز غنی کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف ۔مس ماروی قادر دکھن کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریونیو ڈویژن ۔میران محی الدین سومرو کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن۔ ریحان سلیم کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری فنا نس ڈویژن ( ملٹری فنا نس ونگ ) اور عائشہ زرین صدیقی کو ترقی دے کر سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس (پبلک) تعینات کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید