• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر کمال اظفر انتقال کرگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق گورنر سندھ کمال اظفر کراچی میں انتقال کرگئے. 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ کمال اظفر 1995ء سے 1997ء تک پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ کے گورنر رہے۔ کمال اظفر کی نماز جنازہ کل بدھ کو بعد نماز عصر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں ادا کی جائیگی۔ ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفرکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کمال الدین اظفر ایک زیرک سیاستدان تھے؛۔ مرحوم اپنی اعلیٰ قابلیت سے وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔آپ کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔وزیراعلیٰ سندھ کا سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا یے۔وزیراعلیٰ سندھ کا مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر سندھ، ممتاز قانون دان اور سینئر سیاستدان کمال اظفر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کمال اظفر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بااصول اور باوقار شخصیت تھے۔
اہم خبریں سے مزید