• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو 2024 میں 44 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد (اسرار خان) یوٹیلیٹی کے اعلیٰ حکام نے پیر کو پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ کراچی الیکٹرک کو صرف سال 2024 کے دوران 44 ارب روپے کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، ’’کنڈا‘‘ سسٹم کے ذریعے بڑے پیمانے پر بجلی چوری، اور بغیر میٹر کے بجلی کا استعمال شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرکاری یقین دہانیاں، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی نزہت صادق نے کی، نے کے الیکٹرک پر شدید تنقید کی کہ وہ نظامی خرابیاں دور کرنے میں ناکامی کے باوجود خصوصاً بغیر اطلاع کے لوڈشیڈنگ اور اوسط بنیاد پر بلنگ کے ذریعے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ کمیٹی نے کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے اور مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے زیادہ سے زیادہ صارفین کو میٹرڈ بلنگ کے نظام میں شامل کرے۔
اہم خبریں سے مزید