• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی طلبہ پر ٹرمپ کے بیان اور احکامات کو پاکستانی طالبعلم کا چیلنج

نیویارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں) امریکا میں صدر ٹرمپ کے متضاد بیانات اور غیر ملکی طلبہ سے متعلق بیان اور احکامات کو پاکستانی طالب علم نے چیلنج کردیا ہے ، ہاروررڈ یونیورسٹی کے کی اسٹوڈنٹ یونین کے پاکستانی صدر شاہد عبداللہ سیال کے بیان کی امریکی میڈیا میں نمایاں کوریج، روسی صدر پیوٹن کے معترف ٹرمپ نے غیرملکی طلبہ کو ’’جنونی‘‘اورپیوٹن کو ’’پاگل‘‘قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف تبدیل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں میموریل ڈے ویک اینڈ کی تین روزہ تعطیلات کے دروان بیک وقت امریکا میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبہ اور روس کے صدر پیوٹن پر مختلف وجوہات کو جواز بناکر برس پڑے اور روسی صدر پیوٹن کو پاگل Crazy اور غیر ملکی طلبہ کو جنونی (Lunatigs) کہ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا جس پر ہارورڈ یونیورستی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالبعلم شاہد عبداللہ سیال نے امریکی میڈیا میں اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے جھگڑے میں غیر ملکی طلبہ کو بلا جواز ڈھال (RAWN) کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ بھاری فیسوں اور صلاحیت کا بھرپور اظہار کرنے والے غیر ملکی طلبہ میں خوف و ہراس پا یا جاتا ہے۔ شاہد عبداللہ سیال نے ہارورڈ یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کے طور پر امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقف کا جرأتمندانہ اظہار کیا جبکہ صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی عدالتی جنگ جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ احکامات میں ہارورڈ یونیورسٹی کی آزادانہ حیثیت پر اپنی پالیسیوں کے کنٹرول میں لانے کیلئے ایک عوامی اور عدالتی جنگ جاری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید