• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کیخلاف مہم شروع، لائسنس معطل ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔مہم میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافہ شہریوں پر بوجھ اور ناقابل قبول ہے، زائدکرایہ لینے والوں کو جرمانے، لائسنس معطلی اورروٹ پرمٹ منسوخ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف مہم کا آغاز کردیاہے۔ مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید