• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، حماس نے جنگ بندی کی نئی امریکی تجویز مان لی، اسکول پر اسرائیلی بمباری، 50 شہید

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز)حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز پر اتفاق کرلیا ،ذرائع کے مطابق نئی امریکی تجویز میں 10 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 70 روزہ جنگ بندی اور جزوی طور پر اسرائیلی انخلا شامل، دوسری جانب غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسکول میں قائم پناہ گاہ پر اسرائیلی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 36فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، غزہ بھر پر فضائی حملوں میں پیر کے روز مجموعی طور پر 50سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسکول پر بمباری کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور اس کے اندر موجود فلسطینی جھلس گئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے غزہ کی پانچ فیصد سےکم اراضی کاشتکاری کے قابل رہ گئی ہے، جس سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں قحط کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید