• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزارت خزانہ نے آئندہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں 592.48ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ یہ تجویز کردہ بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے مختص رقم میں 20 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعداد و شمار پر معاہدہ طے پانے میں اخراجات کا پہلو ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ تاہم، بی آئی ایس پی کے لیے فنڈنگ میں تقریباً 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ قرضوں کی ادائیگی (ڈیٹ سروسنگ) کے اخراجات پر تاحال آئی ایم ایف اور پاکستانی مذاکرات کاروں کے درمیان مفاہمت نہیں ہو سکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید