• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج آرگنائزز ایسوسی ایشن کانیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 67 ہزار حجاج کے اس سال حج پر جانے سے محروم رہ جانے کے خلاف پیر کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسے حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو قیامت کے روز اس کا حساب دینا ہو گا۔ اس سے قبل حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹرثناء اللہ خان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کو مکمل ناکام کرنے کے لیے اس سال جامع منصوبہ بندی کی گئی جس کی وجہ سے 67 ہزار حجاج اس سال حج پر جانے سے محروم رہ گئے۔
اہم خبریں سے مزید