• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جیو کی فلم دیمک کی کاسٹ کا شاندار استقبال

لاہور ( نمائندہ جنگ ) جیو فلمز کے بینر تلے شاندار ہارر ، خاندانی رشتوں اور خاندانی ڈرامے کے امتزاج پر مبنی نئی فلم "دیمک" عید الضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے،فلم کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر نشر کردیا گیا جس نے ناظرین میں بے چینی اور تجسس کو جنم دے دیا ہے،ٹریلر کے منظرِ عام پر آتے ہی فلمی شائقین اور ناقدین نے اسے پاکستانی سینیما کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے، فلم کی کاسٹ مقامی سینما میں پہنچی ،اس موقع پر شایقین کی بڑی تعداد نے انھیں خوش آمدید کہا اور سیلفیاں لیں فیصل قریشی نے کہا فلم کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں ایک نوجوان جوڑا پراسرار اور ماورائی واقعات کی زد میں آ جاتا ہے،یہ فلم ان ناظرین کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے جو ہارر صنف کے ساتھ ساتھ خاندانی ڈرامے کو بھی پسند کرتے ہیں،ہدایت کاری نوجوان فلم ساز رافع راشدی نے کی ہے جبکہ کہانی معروف لکھاری عائشہ مظفر کی تخلیق ہے، جو فلم کی سنسنی خیز فضا کو مؤثر بناتے ہیں۔ یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید