اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی غیر قانونی طور پر ٹیمپرنگ اور کلون شدہ/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور خصوصی سافٹ ویئر قبضے میں لے لیے،3افراد گرفتار ، پی ٹی اے نے یہ کریک ڈائون نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے تعاون سے کی جہاں پر دو کامیاب چھاپے مار ے گئے ، پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپے سیما موبائل مال، راشد منہاس روڈ اور رفیق موبائل شاپنگ سینٹر قائدآباد راچی میں مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران آئی ایم ای آئی کی ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور خصوصی سافٹ ویئر قبضے میں لے لیے گئے۔