اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیر اعظم شہبازشریف جو اپنےچار غیر ملکی دورے پر ایران پہنچے ہیں ان کے وفد میں فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت نائب وزیراعظم اور دیگر وزرا بھی شامل ہیں تاہم یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ فیلڈمارشل کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور ایران کے سربراہان اور مقتدر شخصیات نے پاکستان کے فیلڈ مارشل کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد بھی دی جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعودپزشکیان اور ایران کے سپریم کمانڈر ایت اللہ خامنہ ای سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔