• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک خطے کیلئے اقتصادی انقلاب کا پیش خیمہ ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دورہ چین کے دوران 9ویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ایکسپو میں شریک بین الاقوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ڈپٹی چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہسی پیک خطے کیلئے اقتصادی انقلاب کا پیش خیمہ ہے پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع، توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ چین-پاک اقتصادی راہداری نہ صرف دو طرفہ ترقی کا ضامن ہے بلکہ پورے خطے کے لیے اقتصادی انقلاب کا پیش خیمہ بھی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید