• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنیاں 18 سیفٹی معیارات پر عملدرآمد کررہی ہیں

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنیوالی کمپنیاں دو سو سیفٹی عالمی معیارات میں سے صرف 18 معیارات پر عمل کررہی ہیں اور گاڑیوں کی تیاری میں 182عالمی معیارات کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ گاڑیوں کی قیمتیں عالمی سطح سے بھی زیادہ ہیں ، ارکان نےغیر محفوظ گاڑیوں کی تیاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور عالمی سیفٹی معیارات کو نظرانداز کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے چئیرمین سید حفیظ الدین نے کہا پاکستان میں ٹریفک حادثات کے بڑے واقعات ہو رہے ہیں کمپنیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گاڑیوں میں سیفٹی سٹینڈرڈ پر عملدرآمد کریں گاڑیوں میں سیفٹی سٹینڈرڈ اور کوالٹی میں کمی کی وجہ سے ہم گاڑیاں ایکسپورٹ بھی نہیں کر پا رہےجبکہ بھارت اور چین گاڑیوں کے بڑے ایکسپورٹرز بن چکے ہیں ، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ کار میں دو ائیر بیگز کی سہولت دی جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید