• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے اپنا مرکزی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ بند کر دیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اٹک ریفائنری لمیٹڈ(اے آر ایل) نے اپنا مرکزی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ بند کر دیا ہے، جس کی یومیہ 32400بیرل خام تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ بندش خام تیل کے انتہائی کم ذخائر کی وجہ سے کی گئی ہے، کیونکہ خیبر پختونخوا میں زیادہ تر مقامی گیس فیلڈز کو حکومت نے بند کر دیا ہے تاکہ درآمدی گیس — ایل این جی — کی آمد کو منظم کیا جا سکے۔ یہ اطلاع اٹک ریفائنری لمیٹڈ کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی ہے۔ یہ یونٹ یکم جون 2025 تک بند رہے گا۔ درآمد شدہ ایل این جی کی وجہ سے قومی گیس ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک میں مسلسل زیادہ دباؤ رہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آئل فیلڈز سے گیس کی پیداوار میں جبری کٹوتی ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں تیل کی پیداوار اور اے آر ایل (اٹک ریفائنری لمیٹڈ) کو سپلائی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ رابطہ کرنے پر اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عادل خٹک نے بتایا کہ مقامی گیس فیلڈز کو صرف اس لیے بند کیا گیا ہے تاکہ مرکزی گیس ٹرانسپورٹیشن لائن میں موجود لائن پیک پریشر سے نمٹا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید