ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کونسل کے زیر اہتمام سالانہ علماءو مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ہمیں نبی کریمﷺ کا1500سالہ جشن ولادت شایان شان طریقے سے مل جل کر منانا چاہیے علماءاس سلسلے میں جمعہ کے خطبات میں آپﷺ کے افکار کو عام کریں ، اس موقع پر امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ کہ نبی کریم ﷺ کا میلاد آپ کی دنیا میں آمد کی علامت ہے جبکہ علامہ محمد فاروق خان سعیدی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب نے ایک قرارداد کے ذریعے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی صدارت میں سینٹ میں قرارداد منظور ہوئی کہ اس سال جشن عید میلاد النبی 1500 سالہ تقریبات کے طور پر منایا جائے گا،سالانہ کنونشن قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی نے کی ، کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شاندار انتظامات کریں گے ڈپٹی کمشنر وسیم احمد اور سی پی او صادق علی نے کہا کہ ربیع الاول کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔