• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی موٹروے پولیس بی اےناصرکی ملتان آمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصرکی ملتان آمد،موٹروے سینٹرل 2 زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے زونل آفس ملتان میں ایک پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں ، آئی جی موٹروے پولیس نے ایک اجلاس عام منعقد کیا، جس میں تمام رینکس کے فیلڈ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔انھوں نے اپنے خطاب میں افسران کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں موٹر وے پولیس کی بنیادی اقدار یعنی شائستگی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنی ڈیوٹی کا محور بنانے کی ترغیب دی۔
ملتان سے مزید