ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان‘زرعی یونیورسٹی فیصل آباد‘پی اے آر سی‘ اسلام آباد اور آسٹريلين ادارہ برائے بين الاقوامی زرعی تحقیقات کے زیرِ اہتمام دالوں کی ویلیو چین پروجیکٹ کا اختتامی پالیسی مکالمہ مقامی ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پروجیکٹ کی ٹیم نے پاکستان میں دالوں کے شعبے کیلئے2020-2025کے پانچ سالہ اقدامات کی بنیاد پر ایک جامع دالوں کی انڈسٹری ڈویلپمنٹ اور حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس پالیسی فورم میں اس اسٹریٹیجی دستاویز کے اہم نکات پیش کیے گئے پروجیکٹ لیڈر یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ڈاکٹر راجيندراہ ادھیکاری نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آصف علی چیئرمین نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے کی۔