ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں 6افراد آصف ،نصیب اللہ ، نایاب بی بی ، صائمہ بی بی ،نسرین اور اشفاق کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے4 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے۔قادر پورراں پولیس نے اشتہاری مجرم محمد شان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں پر اشتہاری مجرم کو عباس نے فرار کرادیا اور کمروں کو چیک کیا تو سعید، مسرت ،طاہرہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے پائے گئے جن کو گرفتار کرلیا گیا۔منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ منشیات فروش ملزم عابد حسین کو گرفتار کرکے 1620 زائد چرس برآمد کرلی ،شاہ شمس پولیس کو محمد سلطان نے بتایا کہ مویشی منڈی سے ایک گائے خرید کی اور رکشہ پر لوڈ کرکے پیچھے چل پڑے کچھ دور جاکر موٹرسائیکل کا پٹرول ختم ہوگیا اور پٹرول ڈلواکر نامعلوم رکشہ ڈرائیور کا پیچھا کیا تو وہ فرار ہوگیا۔