ملتان‘وہاڑی ،ٹھینگی ،میلسی،گڑھا موڑ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ‘نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی کی کارروائیاں ۔ پہلی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر آفس کے جونیئر کلرک سجیل رضا کو 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑلیا۔ ملزم ایک شہری سے رجسٹری کے اندراج انتقال کے لیے رشوت وصول کر رہا تھا۔ دوسری کارروائی میں تھانہ ٹبہ سلطان پور کے انسپکٹر انویسٹیگیشن محمد طاہر کو 75 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ملزم کو ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر بے گناہ قرار دینے کے عوض خاتون سے رشوت طلب کر رہا تھا۔