ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت گرد و نواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ، سدرن اور نادرن بائی پاس کے اطراف میں گزشتہ سے پیوستہ رات 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ، میپکو ملتان کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔