ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف پنجاب نے ربیع الاول بارے مقابلہ نعت خوانی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ مقابلے ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے۔ اس ذیل میں چار کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ 15سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیاں کیٹگری نمبر ایک اور دو میں جبکہ 15سے 25سال تک کے لڑکے اور لڑکیاں کیٹگری نمبر تین اور چار میں شامل ہوں گے۔ ں 21اگست بروز جمعرات کو صبح 9بجے جامعہ مسجد دربار حضرت بہاءالدین زکریا میں ضلع ملتان کے مقابلے منعقد ہوں گے۔