نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے،تابکار مواد کی بار بار چوری اور اسمگلنگ ثبوت ہے کہ بھارت جوہری ہتھیار رکھنے کے باوجود عالمی ذمے داریوں میں انتہائی لاپروا ہے۔