• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا خوف، بھارت میں CCTV کیمروں سے متعلق سخت قوانین پر تنازع

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی جانب سے نگرانی کے خوف کے باعث بھارت میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق نئے سکیورٹی قوانین نے حالیہ ہفتوں میں کیمرے بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں اور بھارتی ریگولیٹرز کے درمیان تنازع کھڑا کر دیا،سکیورٹی ٹیسٹنگ پالیسی پر کمپنیوں کی جانب سے سپلائی میں تعطل اور بھاری نقصان کے خدشات ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سرکاری دستاویزات اور کمپنیوں کے درمیان ای میلز کے مطابق اب کیمرہ ساز کمپنیوں کو ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ سرکاری لیبارٹریوں میں جانچ کے لیے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار نے بتایا کہ اس پالیسی کے پیچھے چین کے نگرانی کے جدید آلات کے حوالے سے بھارت کی گہری تشویش کارفرما ہے۔ سال 2021 میں مودی حکومت کے اُس وقت کے نائب وزیر برائے آئی ٹی نے پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ سرکاری اداروں میں نصب 10 لاکھ کیمرے چینی کمپنیوں کے تھے اور ویڈیو ڈیٹا بیرون ملک سرورز پر منتقل ہونے کے باعث سکیورٹی خدشات پیدا ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید