• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ عالمی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق افتتاحی کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن کی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ثالثی، سفارتکاری اور بات چیت پر مبنی پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے، اور اس عالمی فورم میں شرکت اسی سوچ کا تسلسل ہے۔
اہم خبریں سے مزید