• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن فورس مورگاہ کی عمارت میں راولپنڈی کا پہلا تھانہ سی سی ڈی قائم

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)ڈولفن فورس مورگاہ کی عمارت میں راولپنڈی کاپہلا تھانہ سی سی ڈی قائم کرکےانسپکٹر محسن شاہ کو پہلاسٹیشن ہاؤس آفیسر مقرر کردیاگیا ۔ تھانہ سی سی ڈی راولپنڈی میں 13انسپکٹروں ،7سب انسپکٹروں ،4اے ایس آئیز،اور 35لوئر سب آرڈی نیٹس پرمشتمل نفری فراہم کی گئی ہےجب کہ تھانہ کے نیچے ضلع بھرمیں 11سرکل بنائے گئے ہیں ان میں کینٹ سرکل ،ٹیکسلا ،سول لائنز ،صدر ،گوجرخان ،کہوٹہ ،سٹی ،وارث خان ،نیوٹاؤن ،کوٹلی ستیاں اور مری سرکل شامل ہیں۔ ہرسرکل کاانچارج ایک انسپکٹر ہوگاجب کہتھانہ سی سی ڈی اٹک میں انسپکٹر عمران حیدر شاہ کوایس ایچ اوتعینات کیاگیا ہے۔پنجاب بھرمیں حال ہی میں قائم کئے گئے نئے یونٹ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تھانوں میں ابتدائی طور پر 7 سنگین جرائم کے مقدمات درج ہوں گے ،ان میں ڈکیتی کے دوران قتل،دوران ڈکیتی ریپ،اغواء برائےتاوان ، سنیچنگ ،کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائمکے مقدمات شامل ہیں۔آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے سٹینڈنگ آرڈر موصول ہوتے ہی سی سی ڈی تھانوں میں مقدمات کا اندراج شروع کردیاجائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید