• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا نے پانی روکا تو ملٹری آپشن کھل جائے گا‘ چیئرمین واپڈا

کراچی(این این آئی)واپڈاکے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہاکہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے‘بھارت کو پانی روکنے کے لیے صلاحیت اور وقت چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے۔
اہم خبریں سے مزید