• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا بھارت کی سکھ برادری کیلئے ویزا سہولت کا اعلان

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اگرچہ اسلام آباد کی جانب سے باہمی اقدام کے طور پر بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے اجرا پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم بھارتی سکھ برادری پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی تعداد میں پاکستان کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کر سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے قائم مقام ترجمان اور اضافی سیکرٹری خارجہ نبیل منیر نے اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت پر پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود پاکستان نے ایک لمحے کے لیے بھی مقدس کرتارپور صاحب راہداری کے دروازے بند نہیں کیے۔
اہم خبریں سے مزید