• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)انڈیا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔24 گھنٹوں میں 685 نئے کیسز رپورٹ ، وبا کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے،بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 685 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اموات نئی دہلی، کیرالہ، کرناٹک اور اترپردیش میں ہوئی ہیں۔مختلف ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسز کی صورتحال کچھ یوں ہے، مہاراشٹر 467، دہلی 375، گجرات 265، کرناٹک 234، مغربی بنگال 205، تمل ناڈو 185 اور اترپردیش میں 117 فعال کیسز ہیں۔
اہم خبریں سے مزید