• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر حج انتظامات سے متعلق منفی پراپیگنڈا اور فیک نیوز کی تردید کردی

اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر حج انتظامات سے متعلق منفی پراپیگنڈا اور فیک نیوز کی سختی سے تردید کر دی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق حال ہی میں ایک اور فیک نیوز سامنے آئی ہے جس میں ایک کیٹرنگ کمپنی "بہارات اسیاء" کو اس کے نام کی مماثلت کے باعث بغیر تحقیق مذموم پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ایک انڈین کمپنی کو پاکستانی عازمینِ حج کے کھانوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، جو کہ سراسر بے بنیاد ہے۔ صورتحال یہ ہے سعودی وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق مذکورہ کمپنی کی مالکہ ایک سعودی خاتون فاطمہ محمد عطیان الکعبی ہیں جبکہ اس کمپنی کے قانونی وکیل /منیجر عادل بن سحیم بن علی الکعبی بھی ایک سعودی شہری ہیں۔ نیز عربی لغط کے مطابق حرف "الف" کے اضافے کے ساتھ "بہارات یا بھارات اسیا" کا مطلب "ایشیاء کے مصالحہ جات" ہیں۔ وزارت مذہبی امور یہ واضح کرتی ہے کہ 88 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو قریبا 40 روزہ قیام کے دوران پاکستانی ذائقے کے مطابق تین وقت کھانے کی فراہمی کا نظام پچھلے 12 سال سے کامیابی سے جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید