• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دیر آید درست آید‘‘ سیاسی بریک کے بعد فضل الرحمان سیاسی منظر پر

اسلام آباد(فاروق اقدس)آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے ملک بھر میں سیاسی توجہ کا مرکز بنے رہنے والے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ سال ستمبر اکتوبر میں جن کی رہائش گاہ اسلام آباد میں قومی سیاست کا مرکز و محور بنی ہوئی تھی اب مولانا ایک طویل ’’سیاسی بریک‘‘کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئے ہیں پشاور میں اپنی بھرپور پریس کانفرنس میں انہوں نے جن موضوعات پر اور جس طریقے سے اظہار خیال کیا وہ شاید کافی عرصے تک موضوع بحث رہیں۔ تاہم انہوں نے ’’دیر آید درست آید‘‘کے محاورے کے مفہوم اور مقاصد کو درست ثابت کیا۔
اہم خبریں سے مزید