• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر انڈیا کا بیانیہ ناکام ہوگیا‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعیدکاکہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر انڈیاکا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے ‘ ہندوستان اب ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریگاجبکہ صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمد کھوکھر نے کہاہے کہ پاکستان کا کسان مر گیا ہے‘ گندم کی فصل میں حکومت نے ہمیں جان بوجھ کر 1600ارب کا ٹیکہ لگایاہے ‘چھوٹے کاشت کار کا معاشی قتل کرکے شہریوں کو سستا آٹا دینے کی کوشش کی گئی ہے‘اگلے سالوں میں پاکستان میں آٹا نایاب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کاکہناتھاکہ بھارت کی جانب سے ایسے بیانات آرہے ہیں کہ اس پر یقین نہیں کیا جارہا۔ان بیانات اور جو بھارت کا رویہ ہے تو یہ کہہ نہیں سکتے کہ بھار ت ایڈونچر ازم نہیں کرے گا۔بین الاقوامی سطح پر انڈیا کے بیانئے کو کامیابی نہیں ملی۔بھارت پوری دنیا سے اسلحہ خرید رہا ہے تو پاکستان کے لئے اسلحہ خریدنا جرم نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید