• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پاکستان سے ہمدردی کے الزام میں 81 افراد گرفتار

گوہاٹی (اے ایف پی) روایتی حریفوں کے درمیان بدترین تنازع کے ایک ماہ بعد ایک بھارتی اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے گزشتہ روزبتایا کہ ریاستآسام میں پولیس نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ 81ملک دشمن اب پاکستان کے ساتھ ہمدردی پر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندہندو قوم پرست حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ہمانتا بسواسرما نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا نظام مسلسل سوشل میڈیا پر ملک مخالف پوسٹس کو ٹریک کر رہا ہے اور کارروائیاں کر رہا ہے۔آسام پولیس نےبتایا کہ ایک شخص کو اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی پرچم پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔جبکہ دیگر گرفتاریوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید