لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کیساتھ مبینہ مقابلے میں4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، آئی جی کی ڈی جی خان پولیس کو شاباش ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک کے علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، انکے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے۔