• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، محکمہ تعلیم میں 2021 کے دوران جعلی بھرتیوں کی نشاندہی، تحقیقات شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دادو میں محکمہ تعلیم کے سال 2021دوران جعلی بھرتیوںکی نشاندہی پر محکمہ تعلیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سیکرٹری تعلیم سندھ نے اسپیشل سیکریٹری کی نگرانی میں 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈائریکٹر اسکلوز ایجوکیشن حیدر آباد، ڈی او پرائمری اور سیکشن افسر شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ پیش کردی گی تحقیقاتی کمیٹی سیکریٹری تعلیم کو دادو اور کی این شاہ میں 3 اساتذہ کی جعلی کارڈ پیش کرے گی جعلی بھرتیوں میں پرائمری ٹیچر صلاح الدین، حالار یاسین اور دانیال حیدر شامل ہیں۔سیکریٹری تعلیم کے نوٹس بعد ڈی او پرائمری نے ڈی او سے زیر الزام اساتذہ کا رکارڈ طلب کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید