راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کراچی خیابانِ راحت میں بائیک رائیڈر کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کےسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے فوری ایکشن لیتے ہوئےایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات لیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔این اے 240 کی رہائشی کلپنا اور فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ این اے 240 میرا گھر ہے، یہاں کے لوگ میری فیملی ہیں۔