• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کا زیرتعمیراسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ، تعمیراتی کا موں کا جائزہ

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے آئی جی اسلام آباد سید ناصر علی رضوی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سنئیر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد ماڈل جیل میں آر سی سی کمپاؤنڈ اور باؤنڈری والز کا 98 فیصد جبکہ بیرکس کا 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید