• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔ تر جمان کے مطا بق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پوٹھوہار، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور) میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخواکے شمالی اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے مزید