• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا آپریشن؛ 10پاکستانی شہری بازیاب

اسلام آباد(فاروق اقدس)ایران میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران 10پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا، جنہیں انسانی اسمگلرز نے یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر یرغمال بنا رکھا تھا۔ ایرانی حکام کی کارروائی کے بعد تمام بازیاب افراد کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق ان تمام پاکستانیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجنے کیلئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اس حوالے سے تمام کارروائی اور تقاضے مکمل کئے جانے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلرز کے آپریشن کے حوالے سے ایرانی حکام نے انتہائی پروفیشنل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے وہ ستائش کے مستحق ہیں۔
اسلام آباد سے مزید