• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا افتتاح موخر،عیدالاضحی کے بعد متوقع

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبر زرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کا افتتاح موخر کردیا گیا ہے اب عیدالاضحیٰ کے بعد متوقع ہے، فلائی اوور کی سوفیصد تعمیر مکمل کرنے میں انتظامیہ کامیاب نہیں ہوسکی، سی ایم کے پروگرام میں تبدیلی کی اطلاعات ۔قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب نے تین جون کو افتتاح کیلئے راولپنڈی آنا تھا۔لیکن اب سی ایم کے پروگرام میں تبدیلی کی اطلاعات ہیں۔زرائع کے مطابق فلائی اوور کی سوفیصد تعمیر مکمل کرنے میں انتظامیہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جگہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نےراولپنڈی پہنچ کرنواز شریف فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈر پاس راولپنڈی کا دورہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید