• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا، عدم استحکام کا ذمہ دار بھارت ہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(فاروق اقدس)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا،بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، کشمیری، بلتی ہم سب بہن بھائی ہیں اور اکٹھے ہیں، ہمیں کوئی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا، بلوچستان میں جو دہشتگردی ہورہی ہے،BLAفتنتہ الہندوستان ،لیڈربھارت کے زر خرید غلام ہیں ،ڈاکٹر صاحبہ سے پوچھیں ایک طرف روتی ہیں میں سکالرشپ پر پڑھی،تمہیں ناروے کے ٹکٹ اور پیسے کون دے رہا ہے،، اس کے پیچھے نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور ہے بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، اس پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف بھارت ہے،بی ایل اےفتنتہ الہندوستان ہے،اسکے لیڈربھارت کے زر خرید غلام ہیں،ڈاکٹر صاحبہ سے پوچھیں آپ ایک طرف روتی ہیں میں سکالرشپ پر پڑھی،تمہیں ناروے کے ٹکٹ اور پیسے کون دے رہا ہے ۔یہ بات لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےآئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جتنی بلوچ دہشتگردی ہے، اس لیے ہم نے اس کو فتنتہ الہندوستان کا نام دیا ہے کیوں یہ ان کو پیسے دیتے ہیں، ان کے لیڈروں کو وہاں پر علاج کرتے ہیں، ان کے پاسپورٹ بناتے ہیں اور ان کی ٹریننگ بھی کرتے ہیں اور اس کیلئے وہ بیس آف آپریشن افغانستان کو استعمال کرتے ہیں، دراصل یہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کے دشمن ہیں، چونکہ یہ دہشتگرد عوام میں رہتے ہیں، اس لیے بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ آنا ہے، انہیں پتا ہے کہ یہاں پر ترقی ہوگئی تو یہاں پر بچوں کے پاس علم، نوکری، روزگار، پیسے اور شعور آجائے گا تو بھارت کی موت ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے ان دہشتگردوں کا آلہ کار نہیں بننا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ علم حاصل کرنا ہے، ٹیکنالوجی حاصل کرنی ہے، اس صوبے کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ بلوچستان، انشااللہ پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔

اہم خبریں سے مزید