• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا چوتھی مرتبہ جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ دینے سے انکار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عمران خان نے چوتھی مرتبہ جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ دینے سے انکارکردیا، 15ارکان پر مشتمل ٹیم دوپہر پونے ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی اور پانچ بجے سہ پہر کے قریب کسی کارروائی بغیر واپس روانہ ہوگئی ۔ جیل ذرائع کے مطابق پیر کو لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچی ،جہاں سابق وزیراعظم کو جیل حکام کے ذریعے شامل تفتیش ہونے اور فرانزک ٹیسٹ کروانے کیلئے پیغام بھجوایا گیالیکن انہوں نے شامل تفتیش ہونے اورٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔
اہم خبریں سے مزید